اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اندور: بدعنوانی کے الزام میں دو افراد گرفتار - indore crime news

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پولیس نے دو ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جنھوں نے ایک بینک کے ساتھ 9 لاکھ روپئے کی بدعنوانی کی تھی۔

گرفتار
گرفتار

By

Published : Jul 18, 2020, 7:55 PM IST

کرائم برانچ نے کریڈٹ کارڈ کی بنیاد پر بینک کو 9 لاکھ روپے میں دھوکہ دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

فی الحال پولیس دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

بینک منیجر کی شکایت پر کرائم برانچ نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

دونوں ملزمان الیکٹرانک انجینئر ہیں۔

انھوں نے اپنی انجینئرنگ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک بینک سے 9 لاکھ سے زائد رقم ادھر سے ادھر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش: کانگریس رکن اسمبلی سومترا دیوی بی جے پی میں شامل

آئی ڈی بی آئی بینک کے منیجر نے ایم جی روڈ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی کہ ساگر پاٹی دار نامی نوجوان نے بینک کو دھوکہ دیا ہے۔

اس کے بعد پولیس نے پولیس نے کارروائی کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details