اس واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
گیا میں ایک پروگرام میں فائرنگ کے دوران ایک بچہ ہلاک یہ سانحہ گیا کے میڈیکل تھانہ کے حدود میں واقع 'گوپی بیگہ' گاؤں کا ہے۔ جہاں لکشمی پوجا کے ویسرجن کے بعد رات میں رقص کا پروگرام منعقد تھا۔
فائرنگ کرنے والے ملزم ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق غیرقانونی اسلحہ لیکر فائرنگ کرنے والے تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈانس کے دوران قریب بیس پچیس راونڈ ہوائی فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کرنے افراد نشے کی حالت میں تھے۔
مہلوک بچے کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ گوپی بیگہ میں گذشتہ رات رقاصاوں کے ذریعے ڈانس کاپروگرام تھا۔
رقص دیکھنے کے لئے پہنچے کچھ افراد نشے کی حالت میں تھے۔
پروگرام کے دوران ایک 12 برس کے بچے سے ملزم روی یادو نے پانی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ یہاں سے ہٹ جاو ورنہ گولی ماردیں گے اور اتنا کہ کر اس نے بچے کو گولی ماردی۔ گولی لگنے کے بعد بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
بچے کی موت کے بعد اہل خانہ تھانے پہنچے اور مقدمہ درج کرایا ہے۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔
اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی سوجیت کمار نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی جلد گرفتاری کے ساتھ سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔
ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔