پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ٹی پی ایس کالج کے پروفیسر شیو نارائن رام جا رہے تھے تبھی جنتا فلیٹ کے نزدیک بدمعاشوں نے انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی پروفیسر کو پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔
پروفیسر کا گولی مار کر قتل - professor dead during treatment
ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے کنکڑ باغ تھانہ علاقہ میں جنتا فلیٹ کے نزدیک بدمعاشوں نے آج دن دہاڑے ٹی پی ایس کالج کے ایک پروفیسر کا گولی مار کر قتل کر دیا۔
پروفیسر کا گولی مار کر قتل
پروفیسر شیو نارائن 55 برس کے تھے۔ پروفیسر کے قتل کی خبر سن کر ٹی پی ایس کالج کے طلباء غقغین ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:19 AM IST