اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اے آر ٹی او سمیت تین افراد کے خلا ف مقدمہ درج - mahua crime

اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں ایک اے آر ٹی او سمیت محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر تین افسران کے خلاف گاڑی مالک کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

three persons including rto case file in mahua uttar pradesh
اے آر ٹی او سمیت تین افراد کے خلا ف مقدمہ درج

By

Published : Jan 1, 2020, 2:59 PM IST


پولیس سب انسپکٹر جٹا شنکر راؤ نے بدھ کو بتایا کہ فتح پور بجریا علاقے میں پیر کو سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اے آر ٹی او اجے کمار یادو کا ایک گاڑی ڈرائیور اشوک کمار سے کسی بات پر تنازع ہوگیا تھا۔ الزام ہے کہ تنازع زیادہ بڑھ جانے پر اے آر ٹی او اور دیگر دو دو گارڈوں نے اشوک کے ساتھ مارپیٹ کی۔
اس حادثے سے مشتعل آٹو ڈرائیوروں نے اے آر ٹی او کے خلاف کاروائی کے مطالب کے ساتھ ہڑتال شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں اشوک کمار کی شکایت پر منگل کی دیر رات صدر کوتوالی میں اے آر ٹی او اجے کمار و دیگر تین افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 323 اے۔504 اور 127 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

اے آر ٹی او کی تحریر پر اشوک کمار کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details