ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے روپیڈیہا تھانہ کی پولیس نے دو نیپالی اور ایک بھارتی شخص کے پاس سے تقریباً تین لاکھ پچاس ہزار روپے لاگت کی چھ موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔
پولیس کے مطابق مخبر نے اطلاع دی تھی کہ تین شخص نیپال سے موٹر سائیکل چوری کرکے بھارت میں فروخت کرنے کے مقصد سے آرہے ہیں۔
اسی اطلاع کے مطابق پولیس نے ان چوروں کو دو موٹرسائیکل پر سوار آتے گرفتار کر لیا، جن میں جے رام اور سہیل یہ دونوں نیپال کے رہنے والے ہیں اور انکا ایک ساتھی جمال ابن خورشید ساکن نانپارہ بہرائچ کا رہنے والا ہے۔