ہفتے کے روز سی بی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ڈی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سدھانشو رنجن کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ بعد میں ڈی ڈی اے میں کام کرنے والے ایڈیشنل ڈویژن کلرک (یو ڈی سی) اجیت بھاردواج اورسیکیورٹی گارڈ دروان سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی ڈی اے کے تین ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار - گارڈ دروان سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 ملازمین کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
ڈی ڈی اے کے تین ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار
یہ بھی پڑھیں: گیا: فائرنگ کرنے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا
انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے سی بی آئی میں شکایت درج کروائی ہے کہ جھگی کے بدلے ڈی ڈی اے سے ملے پلاٹ کی اینٹری کرانے کے بدلے اس سے چار لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے جال بچھا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کیا اور بعد میں اس میں ملوث دو دیگر اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔