بہا رکے ضلع سارن ضلع کے مڑھورا تھانہ علاقہ کے مڑھورا بازار واقع ایکسس بینک کی شاخ میں بدمعاشوں نے چوری کرنے کی کوشش کی۔
بدمعاشوں نے بینک میں چوری کرنے کی کوشش کی - thief try to rope axis bank
بہا رکے ضلع سارن ضلع کے مڑھورا تھانہ علاقہ کے مڑھورا بازار واقع ایکسس بینک کی شاخ میں بدمعاشوں نے چوری کرنے کی کوشش کی۔
فائل فوٹو
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات اطلاع ملی تھی کہ مڑھورا بازار واقع ایکسس بینک کے مین گیٹ کا تالا کاٹ کر چوری کی واردات کو انجام دیاجا رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیا دپر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بینک پہنچ گئی۔ پولیس کے آنے کی بھنک ملتے ہی بدمعاش فرار ہوگئے۔ ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں بینک کے برانچ منیجر نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس بدمعاشوں کو تلاش کر رہی ہے۔