جہاں لوگوں میں کورونا وائرس کا خوف ستا رہا ہے، وہیں جرائم پیشہ افراد اس کا فائدہ اٹھانے میں مشغول ہیں۔.اس دوران چوری کے متعدد معاملات سامنے آچکے ہیں۔ چور تنہائی اور خوف کا فائدہ اٹھا کر چوری میں مشغول نظر آ رہے ہیں۔
آج صبح کو چور کے ایک گروہ نے مل کر چار فلیٹس کا تالا کاٹ کر اندر سے قیمتی زیورات سمیت لاکھوں کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔
یہ معاملہ پٹنہ سٹی کے عالم گنج پولیس اسٹیشن کے بجرنگی پوری کا ہے۔