کسیشور استھان تھانہ کے تلکیشور اوپی کے دودھیل بھیت کے پاس سابق مکھیا ستو یادو کو جو اپنے کھیت میں ٹریکٹر چلا رہے تھے اسی دوران گھوڑے اور بائک پر سوار تقریباً ایک درجن جرائم پیشہ افراد نے تابڑ توڑ فائرنگ کر ستو یادو کو موت کی آغوش میں سلا دیا -
دربھنگہ میں سابق مکھیا کا بے رحمانہ قتل ان کے جسم پر کئی گولیاں لگی ہے، موکہ پر ہی ان کی موت ہو گئی -یہ گولی باری کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا -
اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس پہنچی اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
پولیس نے ہلاک ہوئے ستو یادو کی لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں بھیج دیا اور ایک گھوڑا کو بھی پکڑ لیا جس گھوڑے پر سوار ہو کر جرائم پیشہ افراد آئے تھے ،موقع واردات سے چار گولی بھی برآمد کیا گی ہے-
دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام نے کہا کہ اس معاملے میں مقدمہ قریب 22 لوگوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے بعد بیان ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پرانی دشمنی کی وجہ سے یہ قتل ہوا ہے، تاہم پولیس اہل کار کی جانب سے اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔