اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

سپول میں نوجوان کی لاش برآمد - گھر کے صحن سے برآمد کی گئی

ریاست بہار کے ضلع سپول کے نرملی تھانہ علاقے سے بدھ کے روز پولیس نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔

سپول میں نوجوان کی لاش برآمد
سپول میں نوجوان کی لاش برآمد

By

Published : Jun 10, 2020, 1:23 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دیگھیا گاؤں کا رہنے والا روپیش وشواس (35) کی لاش اس کے گھر کے قریب ہی ایک دیگر شخص کے گھر کے صحن سے برآمد کی گئی ہے۔ روپش کا پھاوڑے سے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ عشق کا معاملہ بتایا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں چار نامزد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سپول صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details