اترپردیش کے ضلع سلطانپور کے نگر کوتوالی حلقے میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رام جی موریہ کا مشتبہ حالت میں گولی لگنے کے سبب موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ کوتوالی حلقے کے شاستری نگر کے باشندے رام موریہ (40) جمعرات کی رات تقریباً 11 بجے کھانہ کھا رہے تھے۔ اسی دوران کمرے سے فائرنگ کی آواز آئی۔ اہل خانہ نے جب دیکھا تو ان کی کنپٹی پر گولی لگی تھی۔ انہیں نازک حالت میں سلطانپور کے ضلع ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ ریفر کردیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔