اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

امریکہ میں سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کرلی - آندھرا پردیش کے سافٹ وئیر نے خود کشی کی

ریاست آندھرپردیش کے ضلع چتور کے سافٹ ویر انجینئر نے امریکہ میں خودکشی کرلی۔

امریکہ میں سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کرلی
امریکہ میں سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کرلی

By

Published : Dec 14, 2019, 1:10 PM IST

اطلاع کے مطابق ضلع چتور کے کورابلاکوٹہ منڈل کے مٹی واری پلی دیہات سے تعلق رکھنے والا دوارکا ناتھ امریکہ کی نیوجرسی میں مقیم تھا اور وہ امیزون کمپنی میں کام کرتا تھا۔
دوارکا نے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔اس کے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
اس کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ دوارکا ناتھ کو کسی بھی قسم کی معاشی پریشانی،گھریلو مسائل نہیں تھے۔اس کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details