اس معاملے میں پولیس نےدو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ سجان گنج علاقے کے نیورہا گاؤں باشندہ رام آسرے پانڈے(65)کے دروزاے پر بدھ کی شام کو ہوئی تیز بارش سے پانی رک گیا تھا۔
پڑوسی کے پانی نکلنے کا راستہ بند کردینے کی وجہ سے پانی نہیں نکل پارہا تھا۔
دیررات رام آسرے پانی کی روکاوٹ کو صاف کرنےلگے رہے، جس سے پڑوسیوں میں تنازع شروع ہوگیا۔
اس کے بعد پڑوسیوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، جس میں ان کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ چیخ پکار سن کر گھر کے اندر موجود بڑا بیٹا اوم پرکاس اور چھوٹی بہو نندی بچانے کے لئے آئے تو ان کی بھی پٹائی کی گئی۔