اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

لوٹ مار کی مزاحمت کرنے پر تاجر گولی کا شکار - ویشالی خبر

بہار کے ضلع ویشالی میں شہر تھانہ علاقہ کے هتھسرگنج محلہ کے قریب حاجی پور-لال گنج شاہراہ پر لوٹ مار کی مزاحمت کرنے پر جرائم افراد نے ایک کرانہ تاجر کو گولی مار دی۔

shopkeeper to shoot in vaishali bihar
لوٹ مار کی مزاحمت کرنے پر تاجی کو لگی گولی

By

Published : Dec 15, 2019, 2:35 PM IST

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کرانہ کا کاوبار کرنے والے شيام بابو ساہ کل رات دکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ تب ہی گھات لگائے چار بدمعاشوں نے انہیں روکا اور لوٹ مار کرنے لگے۔

مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تاجرنے ایک بدمعاش رنجیت پاسوان کو دبوچ لیا۔ مشتعل ہجوم نے بدمعاش کی جم کر پٹائی کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ )، پٹنہ ریفر کر دیا ہے۔

پولیس مفرور بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details