پرتاپگڑھ کے سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے تھانہ سانگی پور پولیس کے ذریعہ گزشتہ ہفتہ کی شب تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے بابو تارہ گاوں میں پولیس دبش دینے گئی تھی کہ اسی دوران ضعیف کی موت ہوگئی۔
اس معاملے میں سانگی پور ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش دیویدی نے بتایا کہ سانگی پور پولیس ملزم کی تلاش میں تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے بابوتارہ گاوں میں گزشتہ شب دبش دینے گئی تھی۔
اسی دوران ضعیف مقبول (68)کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی جس کے سبب مشتعل لوگ پولیس کے خلاف کیس درج کرنے پر بضد ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تھانہ سانگی پور ایس ایچ پرمود کمار سمیت سات پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔