پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دیو بند کوتوالی علاقے میں سانکھن کلاں علاقے میں آج دوپہر بجری لدے ایک ٹرک کی زد میں آنے سے بائیک سوار بٹو کشیپ اور اس کی بیوی سنجو کشیپ کی موت ہوگئی جبکہ ان کی 12سالہ بیٹی ندھی زخمی ہوگئی۔
زخمی بچی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سہارنپور۔مظفر نگر شاہراہ پر ناگل کے لاکھنور میں پاپلر لدی ٹرکٹر ٹرالی کل رات ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ٹرکٹر ڈرائیور روی کانت کی موت ہوگئی اس کے علاوہ تیرو علاقے میں برسی گاؤں کے نزیک ایک ٹرکٹر بے قابو ہوکر پلٹ گیا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔