آر پی ایف ذرائع کے مطابق جمال پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر پلاسٹک کی ایک بالٹی لاوارث حالت میں پڑی ہوئی تھی گزشتہ شب جب آر پی ایف جوانوں نے اس بالٹی کو دیکھا تو اس میں سے 15 نیم تیار پستول کے ساتھ ہی بندوق بنانے کے پرزے بھی برآمد کیے۔
جمال پور ریلوے اسٹیشن سے متعدد نیم تیار پستول برآمد
بہار کے ضلع مونگیر میں مالدہ ریل ڈویژن کے تحت جمال پور اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے آر پی ایف کے جوانوں نے پلاسٹک کی بالٹی سے 15 نیم تعمیر پستول برآمد کی ہے۔
نیم تیار پستول برآمد
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نیم تیار پستول دوسری ریاست سے مونگیر آخری مرحلے میں تیار کرنے کے لیے لائی جارہی تھی ،پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر تحقیقات شروع کردی ہے لیکن اس معاملے میں اب کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Last Updated : Jun 14, 2019, 8:01 AM IST