ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تھانہ قطب شیر علاقہ کے محلہ ڈھولی خال کے باشندہ غیاث الدین کا سات سالہ بیتا عبدالسمیع جمعرات کی رات تقریباً دس بجے اچانک غائب ہوگیا تھا۔
بچے کے غائب ہونے کے بعد گھر والوں نے اسے کافی جگہ تلاش کیا لیکن اس کوئی پتہ نہ چل سکا۔ جس کے بعد والد نے دیر مقتول کے والد نے تھانہ قطب شیر میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی تحریری شکایت درج کرائی۔
شکایت ملنے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی اور شک کی بنأ پر بچے کے چاچا کو گرفتار کیا گیا، تب ہی پولیس نے پوچھ تاچھ میں سختی برتی اور ملزم چاچا نے اپنا گناہ قبول کرلیا اور یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے بھتینے کا گلا دباکر قتل کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد متوفی کے اہلخانہ صدمے سے نڈھال ہوچکے ہیں۔