اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

روہتاس کا مفرور مجرم کیمور میں گرفتار - روہتاس کا مفرور مجرم گرفتار

ریاست بہار کے ضلع کیمور پولیس نے ضلع روہتاس کے مفرور اور بدنام زمانہ مجرم سمیت دو افراد کو گرفتار کیا۔ پولس نے تفتیش کے بعد ان کو جیل بھیج دیا ہے۔

روہتاس کا مفرور مجرم کیمور میں گرفتار
روہتاس کا مفرور مجرم کیمور میں گرفتار

By

Published : Jun 16, 2020, 8:02 PM IST

اطلاع کے مطابق گرفتار مجرم اکادشی رام روہتاس ضلع کے کرگہر تھانے کے گاؤں سموہتہ کا رہائشی ہے۔لیکن کیمور کے کدرا کے پورینی گاؤں میں بھی وہ رہائش پذیر تھا ۔

جراٸم پیشہ کی گرفتاری کدرا تھانہ کے گجراڑھی معاملہ میں ہوئی۔گجراڑھی میں دو دن قبل ایک لڑکی کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد لڑکی کی والدہ نے اپنے ہی شوہر جۓ پرکاش رام پر الزام عاٸد کر ایف آٸ آر درج کرائی تھی۔ اس کیس کے سلسلے میں جئے پرکاش رام کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے بتایا کہ اکادشی رام اس وقت زخمی بچی کی والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔ بچی کو گولی مارنے کے سلسلے میں پولیس کی چھاپے ماری میں اسے اس خاتون کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔


روہتاس اور کیمور اضلاع کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی ، اغوا کے بہت سے واقعات میں اس کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details