اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

جونپورمیں لوٹ کی واردات

اسلحہ کے زور پر بدمعاشوں نے سرعام اسٹیٹ بینک کسٹمر سروس سینٹر پر لوٹ کی واردات انجام دی۔

جونپورمیں لوٹ کی واردات
جونپورمیں لوٹ کی واردات

By

Published : Sep 18, 2020, 6:47 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں بدمعاشوں نے لوٹ کی واردات کو سر عام انجام دیا ہے۔پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

جونپورمیں لوٹ کی واردات

جونپور میں بد معاشوں نے سر عام اسلحہ کے زور پر گراہک سروس سینٹر پر لوٹ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ منگرا بادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سمست پور بازار کا ہے۔لااینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع میں تعینات ایس پی کا تبادلہ کر نئے ایس پی راج کرن نیر کو چارج دیا گیا۔ نئے کپتان کو چارج سنبھالتے ہوئے 36 گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ بدمعاشوں نے یہ واردات انجام دی۔

بروز بدھ تھانہ لائن بازار حلقہ سے محض کچھ فاصلے پر طلباء کے دو گروپز کے درمیان تنازعے کے بعد فائرنگ کی واردات سے ابھی ضلع میں دہشت کا ماحول دیکھا جارہا تھا کہ تھانہ منگرا بادشاہ پور حلقہ کے سمست پور میں اسلحہ کے زور پر بدمعاشوں نے سر عام اسٹیٹ بینک کسٹمر سروس سینٹر پر لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔لوٹ کی پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی اعلیٰ افسران موقع پرپہنچ گئے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق تین بدمعاش تھے، اور 28 ہزار روپے کی لوٹ ہوئی ہے جس کا جلد ہی خلاصہ کیا جائے گا۔

فی الحال پولیس کے اعلیٰ افسران جلد ہی ملزموں کو گرفتار کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن جس طرح سے ضلع میں مسلسل جرائم کے ایک بعد دیگر واقعات پیش آرہے ہیں اس سے علاقے کی عوام میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سماج وادی طلبا یونین کا حکومت کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details