یہ واقعہ ضلع الور کے قصبہ بڑودہ میو کا ہے جب کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص لاکھوں روپیوں سے بھرا ہوا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔
سب سے سنگین بات یہ ہے کہ فرار ملزم نے پولیس کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس سےمتاثرہ کسان کو شبہ بھی نہ ہوا۔
موٹر سائیکل سوار کسان کا پانچ لاکھ روپیہ لے کر فرار نظام نگر کے رہائشی کسان پورن سنگھ نے بتایا کہ آج سہ پہر وہ پنجاب نیشنل بینک کی برڈو میو شاخ سے 546000 لے کر نرنول خورد جارہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا بائیک سوار نے انہیں روکا اور ان سے پیسے چھین کر فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر سپرنٹنڈنٹ پولیس پاریش دیشمکھ موقع واردات پر پہنچے اور نامعلوم بائیک سوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے متعدد ٹیمیں تشکیل دے کر موٹرسائیکل کے رنگ کی بنیاد پر شرپسندوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ۔یہ شرپسند سفید رنگ کی اپاچی بائیک پر سوار تھے۔