اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اے ٹی ایم مشین کی چوری

جنوبی دہلی کے فتح پور بیری علاقے میں بدمعاشوں نے آئی سی آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم کو کٹرمشین کی مدد سے کاٹ کر اٹھا لے گئے۔

بدمعاش گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم کاٹ کر لے گئے

By

Published : Sep 16, 2019, 1:40 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:51 PM IST

اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایم مشین میں قریب 14 لاکھ روپے تھے۔

جنوبی دہلی کے اسولا فتح پور بیری میں بدمعاشوں نے ایک اے ٹی ایم مشین کو گیس کٹر سے کاٹ ڈالا اور پھر مشین کو لے کر رفو چکر ہوگئے۔

بدمعاش گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم کاٹ کر لے گئے

اطلاعات کے مطابق اس واردات کو انجام دینے سے قبل شام قریب 6 بجے ایک کیش وین اے ٹی ایم مشین میں 14 لاکھ روپے جمع کرنے آئی تھی۔

ایس پی اتل ٹھاکر نے معاملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس واقع کوجب انجام دیا جارہا تھا اس وقت اے ٹی ایم مشین پر کوئی گارڈ موجود نہیں تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق اے ٹی ایم مشین کے پاس نہ تو کوئی گارڈ رہتا ہے اور نہ ہی کوئی دیکھ بھال کرنے کے لیے ہے۔

اس کے ساتھ عام لوگوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ صبح میں ایک لڑکا صفائی کرنے آتا ہے اور صفائی کرکے چلے جاتا ہے اس کے بعد اے ٹی ایم ایسے ہی کھلا رہتا ہے۔۔

پولیس افسران کا اس معاملے کے بارے میں کہنا ہے کہ سنیچر کے دیر رات قریب دو بدمعاش آئے۔انہوں نے اے ٹی ایم مشین کو پہلے کاٹا، اس کے بعد مشین کو لے کر فرار ہوگئے۔
فی الحال پولیس معاملے کی جانچ سی سی ٹی وی کی بنیاد پر کررہی ہے۔
لیکن بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ بدمعاشوں نے حادثے کو انجام دینے سے پہلے اے ٹی ایم کے باہر لگے سی سی ڈی وی کیمرے کو کالے رنگ سے رنگ دیا۔

جس سے ان کی تصویریں سی سی ٹی وی میں قید نہیں ہوسکی ہیں، لیکن ابھی تک پولیس افسران نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس ابھی اس بات کی تحیق میں لگی ہوئی ہے کہ اس واقعہ کو کتنے بجے انجام دیا گیا ہے اور کتنے بدمعاشوں نے اس واقعہ کو انجام دینے میں شامل تھے

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details