اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

آٹو نگر میں سڑک حادثہ - undefined

شہرحیدرآباد کے آٹو نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

Road accident in Auto Nagar
آٹو نگر میں سڑک حادثہ

By

Published : Dec 22, 2019, 3:30 PM IST

شہر حیدرآباد کے آٹو نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی ریت کی لاری کو پیچھے سے تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ وجئے واڑہ سے ایل بی نگر جانے والی کار کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔


مزید پڑھیں : شراب کاروباریوں کے خلاف مہم، 606 گرفتار

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details