پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ آرجے ڈی لیڈر کیلاش یادو اور مکھیا نمائندہ اندر لال ورما مورٹر سائیکل سے منگل دیر رات واپس گاﺅں لوٹ رہے تھے تبھی موتی لیدا گاﺅں کے نزدیک قبل سے گھات لگائے بدمعاشوں نے ان پر حملہ کر دیا ۔ حملے میں دونوں شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
آرجے ڈی لیڈر کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل - سیاسی لیڈر کا قتل
جھارکھنڈ میں گریڈیہہ ضلع کے بینگا باد تھانہ علاقہ میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے لیڈر کیلاش یادو کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ۔
![آرجے ڈی لیڈر کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل آرجے ڈی لیڈر کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8566827-902-8566827-1598445550934.jpg)
آرجے ڈی لیڈر کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس جب زخمیوں کو اسپتال لے جارہی تھی تبھی بیچ راستے میں آرجے ڈی لیڈر کی موت ہوگئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ مکھیا نمائندہ کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں بہتر علاج کیلئے دھنباد بھیجا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔