پولیس نے اس زخمی بدمعاش کے قبضہ سے ایک طمنچہ ، اسکوٹی اور ایک چوری کیا ہوا موبائل برآمد کیا ہے۔
پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار - نوئیڈا میں پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی کوتوالی سیکٹر 24 میں پولیس اور شرپسند عناصر کے درمیان تصادم ہوا۔جس کے بعد پولیس نے 25 ہزار روپیے کے انعامی بدمعاش مونو کو گرفتار کیا۔ اس تصادم میں پولیس کی گولی لگنے سے بدمعاش زخمی ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار
یہ بدمعاش ڈکیتی کی درجنوں واردات میں ملوث تھا۔ طویل عرصے سے اس بدمعاش کو پولیس تلاش کررہی تھی۔
پولیس کے مطابق کل رات چھجارسی تھانہ فیس تھری کا رہنے والا مونو اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اسپائس مال جا رہا تھا ۔ راستے میں پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو یہ بھاگنے لگے اور پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کاروائی میں مونو زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔