اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزم فرار - نابالغ سے جنسی زیادتی کی خبر

اترپردیش میں ضلع مہوبہ کے كلپهاڑ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

نابالغ سے جنسی زیادتی، ملزم فرار
نابالغ سے جنسی زیادتی، ملزم فرار

By

Published : Dec 14, 2019, 1:30 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع مہوبہ کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اودھ سنگھ نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ كلپهاڑ علاقے میں 14 سالہ لڑکی اپنے گھر میں اکیلی تھی۔ اس کے والدین کام پر گئے تھے۔ اسی دوران پڑوس میں رہنے والا راہل پاسوان اس کے گھر میں داخل ہو گیا اور چاقو کے زور پر اس نے لڑکی سے جنسی زیادتی کی۔ شکایت کرنے پر پورے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب لڑکی کے والدین گھر واپس آئے تو اس نے واقعہ کے بارے میں ان کو بتایا۔ اس سلسلے میں ملزم راہل کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details