اترپردیش کے سہارنپور گنگوہ تھانہ حدود پیش آئےجنسی زیادتی واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کے بعد لڑکی نے زہریلی اشیاء کھالی، سنگین حالت میں اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
گنگوہ کے رہنے والے ایک شخص نے کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ محلہ کے ہی رہنے والے ایک نوجوان نے اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اپنے ڈرائیور کی مدد سے ویڈیو بنائی، لڑکی نے رسوائی کے خوف سے یہ بات کسی کو نہیں بتائی جس کے بعد ملزم برابر اس پر جسمانی تعلقات بنانے کے لئے دباؤ بنانے لگا، لڑکی کے انکار کرنے پر اسے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی مگر لڑکی نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد ملزم نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کردی۔ جب لڑکی کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے گزشتہ دن زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی، فوراً لڑکی کے اہل خانہ اسے لے کر سرکاری اسپتال پہنچے، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور پولیس نے لڑکی کا بیان درج کیا۔