عرضی داخل کرنے سے پہلے ہی متاثرہ کے وکیل نے آدتیہ پنچولی کو آگاہ کیا تھا یہ آگاہی بھی تھی اور دھمکی بھی تھی لیکن اس بے خیالی میں اس کیس وکیل کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ دوسروں کو قانون کی گرفت سے بچانے میں خود ریپ کی دھمکی دینے کے معاملے میں کیمرے میں قید کرلیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وکیل رضوان صدیقی کو اداکار نواز صدیقی کو سی ڈی آر فراہم کرنے کے جرم میں تانی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
دراصل گزشتہ برس ہی آدتیہ پنچولی نے فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عذت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
جس کے بعد کنگنا پر قانون کا شکنجہ کسنے لگا اور اس کے بعد ہی ان کے وکیل نے آدتیہ پنچولی سے یہ کس واپس لینے کی بات کہی تھی اور یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر کیس واپس نہیں لیا تو ان کے خلاف ریپ کیس داخل کیا جائے گا۔
حالانکہ آدتیہ پنچولی نے ان سارے معاملوں کو دیکھ ممبئی پولیس سے اس وکیل کے خلاف کیس درج کرنے کی اپیل کی ہے۔