کوتوالی تھانہ کے انچارج راجندر سنگھ جودھا نے بتایا کہ پیر کی صبح ضلع اسپتال میں مزدور رہنماؤں ہرکیول دیپ سنگھ، پرکاش راؤ اور سادھو سنگھ کی رہنمائی میں مزدوروں کے ذریعہ دھرنا دیئے جانے کی جانکاری ملنےکے بعد نگراں ڈی ایس پی (شہر) وکی ناگپال، کوتوال گجیندر سنگھ جودھا جائے واقع پر پہنچے۔
محکمہ بجلی کے افسران اور پولس کے ذریعہ صحیح جانچ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم ہوگیا۔
متوفی مزدور گیان چند (30) کی لاش کا پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈ سے کروایا گیا ہے۔
رپورٹ آنے پر موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔
گیان چند کے جسم پر ظاہری چوٹ کا نشان نہیں پایا گیا ہے۔
پولس نے بتایا کہ چک چار۔ای (چھوٹی) کے رہنے والے گیان چند گزشتہ روز پیر کو دیر رات پدم پور مارگ پر مزدوری کرکے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔