رائے گڑھ پولیس نے گزشتہ شب اطلاع ملنے پر فحاشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور کئی لوگوں کو گرفتارکیا ، گرفتار ہو نے والوں کے پاس سے کوکین نامی منشیات بھی برآمد کیے گئے۔
رائے گڑھ میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش - مہاراشٹر
ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں فحاشی کے اڈے کا پردہ فاش کر تے ہوئے پولیس نے اس دھندے میں ملوث 5 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتارکیا ہے۔
سیکس ریکٹ کا پردہ فاش
پولیس نے اس آپریشن میں سات متاثرہ لڑکیوں کو آزاد کروایا اورا نہیں بچوں کی فلاح و بہبود والے ادارے میں بھیج دیا گیا ہے۔
اس معاملے میں رائے گڑھ پولیس نے 'این ڈی پی ایس اور پیٹا ایکٹ' کے تحت کیس درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔