اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کانپور: چھت گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک - کانپور ریزرو پولیس

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں واقع پولیس لائن میں بیرک کی چھت گرنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

چھت گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک
چھت گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک

By

Published : Aug 25, 2020, 2:24 PM IST

یہ حادثہ دیر رات ہوا، جب کہ پولیس اہلکار آرام رہے تھے۔

بیرک کی چھت گرنے سے ایک پولیس اہلکار

تین پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہیں، جن کا علاج مقامی ہسپتال میں جاری ہے۔

کانپور ریزرو پولیس لائن میں اس وقت یہ حادثہ ہوا جب پولیس اہلکار اپنی بیرک میں آرام کر رہے تھے۔

اسی وقت رات کے آخری حصہ میں بیرک کی چھت بھربھرا کر گر گئی۔

جس کے ملبہ میں دبکر ایک پولیس اہلکار اروند کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی اور تین پولیس والے شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس لائن کی یہ بیرک کافی قدیم اور بوسیدہ تھی جو انگریزوں کے وقت سے آج تک استعمال میں آ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:سہراب نامی شخص کا قطر میں انتقال، سرکاری تصدیق کا انتظار

کانپور میں انگریزوں کے وقت کی بنی ہوئی متعدد عمارتیں ہیں جو پولیس بیرک کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔

تاہم پولیس لائن کی عمارت گرنے سے پولیس اہلکار وں میں خوف کا ماحول ہے۔

اب پولیس اہلکار پرانی عمارتوں میں بنی بیرک میں جانے سے خوف کھا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details