پولیس نے بتایا ہے کہ یہ گروہ اب تک کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کر چکا ہے۔
تھانے کے کلوا پولیس میں ایک شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ شئیر مارکیٹ میں انویسمنٹ کے نام پر اس سے لاکھوں روپے لوٹے گئے ہیں۔
فرضی کمپنی کا پردہ فاش, دو گرفتار پولیس نے جب مقدمہ درج کر فون نمبر کی تحقیقات شروع کی تو پولیس کو جانکاری ملی کہ یہ گروہ شیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر اچھا منافع دینے کا لالچ دے کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے. پولیس نے اس معاملے میں ریاست مدھیہ پردیش کے اندور سے بھیم سین چوہان اور تپیش uncover رشی کیش شرما نامی ملزمین کو گرفتار کیا ہے. پولیس نے بتایا کہ ملزمین فرضی سم کارڈ کے ذریعہ لوگوں سے رابطہ کرکے انہیں ڈی میٹ اکاونٹ کھولنے کے لیے متعدد طرح کی اسکیم دے کر لوگوں کو اپنا شکار بناتے تھے۔ اس معاملے میں ان اکاؤنٹس کے ویریفیکیشن میں بینکوں کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس گروہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر فون، موبائل فون، اور سم کارڈ سمیت 59 ہارڈ ڈسک ضبط کی ہے۔عدالت نے سبھی ملزمین کو پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہےپولیس کو اندیشہ ہے کہ اس گروہ کا کسی بڑے گروہ کے ساتھ تعلق ہے۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔اب کلیدی ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی اس پورے گروہ کی سچائی سامنے آئیگی۔