اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

نوئیڈا: ٹرانسپورٹ دفتر پر پولیس کا چھاپہ - نوئیڈا کے ٹرانسپورت دفتر میں افترا تفری

ٹرانسپورٹ دفتر میں بدعنوانی کی اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔

ٹرانسپورٹ دفتر میں پولیس کا چھاپہ
ٹرانسپورٹ دفتر میں پولیس کا چھاپہ

By

Published : Sep 26, 2020, 2:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او)کے دفتر میں پولیس نے کارروائی کی ہے۔

پولیس کے ذریعہ کی گئی، اس کارروائی سے نوئیڈا کے ٹرانسپورت دفتر میں افترا تفری مچ گئی ۔

وہیں ان کے لئے کام کرنے والے افراد ادھر ادھر منتشر ہو گئے ۔

ٹرانسپورٹ دفتر میں پولیس کا چھاپہ

پولیس نے ان تمام افراد سے کاغذات حاصل کئے اور مزید ثبوت کے لئے لیپ ٹاپ اپنی تحویل میں لے لیا ۔

اس دوران بہت سے فارم وغیرہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ثبوت ملنے پر آگے کی کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پرتاپ گڑھ: پولیس کانسٹبل کی مبینہ خودکشی

مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ بروکرز کے ذریعہ عوام کو بہت پریشان کیا جاتا ہے، وہیں رشوت دینے پر کوئی بھی کام فوراً ہو جاتا ہے۔

انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین پر بھی رشوت لینے کا الزام لگایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details