رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کا ویڈیو وائرل - بہرائچ کے کوتوالی پولیس افسر کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرلل
ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے کوتوالی نانپارہ کے مٹیرا پولیس چوکی کے انچارج شیش ناتھ یادو کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائر ہوئی جس کے بعد آج پولیس کپتان کورو گروور نے چوکی انچارج کو لائن حاضر کیا۔
رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کا ویڈیو وائرل
اطلاع کے مطابق ایک غریب شخص سے رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کی ویڈیو پورے ضلع میں وائرل ہوگی۔
اس معاملے سے متعلق متاثرہ برجیش نے بتایا کہ پولیس افسر شیش ناتھ یادو نے بجلی کا پول ہٹوانے کے لیے اس سے رشوت لی تھی۔
اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس پی بہرائچ نے پورے معاملے کی تفتیش ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے حوالے کردی تھی،تحقیقاتی رپورٹ ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے آج پولیس کپتان نے چوکی انچارج کو لائن حاضر کردیا ہے۔
Last Updated : Jan 15, 2020, 5:24 PM IST