گذشتہ روز کدرا پولیس اسٹیشن افسر پر قاتلانہ حملہ کے معاملہ میں شامل تین ملزمان کو کدرا اور روہتاس ضلع کے سیواساگر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ کدرا پولیس، تھانہ روہتاس کے سیواساگر کے گاؤں پاکھنری گاٶں میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کے معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کرنےگئی تھی جہاں پولیس اہلکاروں پر ملزمین کے اہل خانہ نے حملہ کر دیا۔
جس میں پولیس تھانہ کدرا اور دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔