فروری 2018 میں سندیپ مولانا آزاد ہسپتال میں علاج کروانے کے بہانے جیل سے آیا تھا۔ وہ یہاں سے فرار ہوگیا۔
سندیپ پر قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، اس لیے وہ منڈولی جیل میں بند تھا۔
سندیپ مولانا آزاد ہسپتال میں دانت دکھانے کے بہانے پولیس کے ساتھ آیا۔ پہلے ہی یہاں موجود اس کے ساتھیوں نے اسے پولیس کی گرفت سے چھڑا لیا۔
فرار کے دوران سندیپ اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر گولیاں بھی چلائیں اور مرچ کا پاؤڈر بھی پھینکا اور فرار ہوگیا۔
وہ گذشتہ دو برسوں سے فرار چل رہا تھا۔