اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

دہلی:بیوی بچوں کا مبینہ قاتل گرفتار - delhi crime news

دارالحکومت دہلی کے نہال وہار علاقے میں گھر کے اندر ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کو قتل کرنے کے معاملے میں شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی:بیوی بچوں کا مبینہ قاتل گرفتار
دہلی:بیوی بچوں کا مبینہ قاتل گرفتار

By

Published : Jul 22, 2020, 8:22 PM IST

گرفتار ملزم کی شناخت گگن کمار ساہو (39) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے گگن نے اتوار کو بیوی اور دونوں بچوں کا قتل کر دیا تھا۔

واردات کے بعد سے ہی گگن موقع سے غائب تھا۔

پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس کو گذشتہ روز گگن کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد اسے پشچم وِہار سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شروعات میں گگن نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی لیکن پوچھ گچھ میں اس نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ گگن بنیادی طور پر ضلع مونگیر کے جمال پور کا باشندہ ہے اور 12 سال کی عمر سے ہی یہاں رہ رہا ہے۔

وہ راج مستری کا کام کرتا تھا۔

شادی کے تین چار سال کے بعد سے ہی بیوی کے ساتھ جھگڑا شروع ہو گیا۔

وہ شک کرتا تھا کہ بیوی کے کسی اور شخص سے تعلقات ہیں۔

اسی سبب اکثر ان کے مابین جھگڑا ہوتا تھا۔

واردات والی رات کو جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ اس نے بیوی کے سر پر کسی بھاری چیز سے حملہ کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

اس درمیان بچے کی آنکھ کھل گئی اور وہ رونے لگے اسی وقت گگن نے بچوں کے اوپر بھی حملہ کر کے دونوں کا قتل کر دیا۔

قتل کرنے کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:راجیہ سبھا کے 45 نومنتخب ممبران کی حلف برداری
غور طلب ہے کہ اتوار کو نہال وہار میں ہوئے قتل کے بارے پولیس کو اطلاع ملی تھی۔ اس میں 28 سال کی ایک خاتون پریتی، اس کے نو سال کے بیٹے اور پانچ سال کی بیٹی کا قتل کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details