پولیس نے ریاست ہماچل پردیش میں سیاحوں کے داخلے کے لئے جاری کردہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع کلو کے 5 سیاحوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ تمام سیاحوں نے شادی کی تقریب میں جانے کا بہانہ بناکر کلو میں داخل ہوئے تھے، لیکن باجوڑا بلاک پر پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی اور ان سے کووڈ-19 رپورٹ طلب کی۔
کووڈ-19 کی رپورٹ نہ ہونے کے سبب پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ان سیاحوں کا تعلق ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا سے ہے ۔
ان میں دو نوجوان مرد اور تین جوان خواتین شامل ہیں۔