سنیچر کے روز عنایت نگر تھانہ علاقے میں رکن پارلیمان کے نمائندہ اور گرام پردھان کے قتل کے معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔وہیں تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گاؤں کے پرام پردھان کو سازش کے تحت پنچایت میں بلایا گیا تھا۔
دراصل یہ معاملہ 18 مئی کو پیش آیا تھا۔ جب ایودھیا کے عنایت نگر تھانہ آنے والے پلیا پرتاپ شاہ گاؤں کے گرام پردھان اور بی جے پی لیڈر جئے پرکاش کا قتل کردیا گیا تھا۔سنیچر کو پولیس نے اس واردات میں شامل چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو بھی پولیس نے برآمد کیا ہے
واضح رہے کہ اس معاملے کو انجام دینے کے بعد یہ ہتھیار گاؤں کے پاس موجود ایک باغ کی جھاڑیوں میں چھپا دیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق عنایت نگر تھانہ علاقے کے دھرم گنج بازار میں گاؤں کی سطح پر ہورہی پنچایت کے دوران تنازعہ ہوگیا تھا۔اس دوران پنچایب انتخاب میں امیدوار رہے گرام پردھان رام پدارتھ یادو نے گرام پردھان جئے پرکاش سنگھ پر فائرنگ کی لیکن ان کا نشانہ چک گیا ۔جس کے بعد پردھان گرام کے حمایتوں نے رام پدارتھ کو گھیر لیا وہیں اس افراتفری کے دوران رام پدارتھ یادو کے بندوق سے گولی چلنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
یہ دیکھتے ہوئے رام پدارتھ یادو کے بیٹے انکیت یادو اور ان کے ساتھیوں نے گرام پردھان جئے پرکاش سنگھ پر فائرنگ اور تیز دھار ہتیھار سے حملہ کرکے ان کا قتل کردیا۔
گرام پنچایت پلیا پرتاپ شاہ کے پردھان جئے پرکاش سنگھ اور رام پدارتھ یادو کے درمیان طویل عرصے سے گرام پنچایت کے انتخابات کی وجہ سے تناؤ تھا۔
واضح رہے کہ رام پدارتھ پچھلے پنچایت انتخابات میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ساتھ ہی اس سے پہلے وہ کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے جس کی وجہ سے انہیں ہسٹری شیٹر قرار دیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق18 مئی کو گاؤں میں ہو رہی پنچایت میں دونوں فریقین کے مابین پہلی بار سمجھوتہ ہوگیا تھا لیکن رام پدارتھ کی جانب سے اعتراض کیے جانے پر دوبارہ دونوں فریقین ملے تھے۔ساتھ ہی اسی دوران دونوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ بھی کی گئی جس میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔
ملزمین سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ہسٹری شیٹر رام پدارتھ یادو نے پہلے گرام پردھان جئے پرکاش سنگھ کے اوپر فائرنگ کی تھی۔فائرنگ کرنے کے بعد بھاگنے والا تھا لیکن پردھان کے حمایتوں نے اسے گھری لیا، جس کے بعد افرا تفری میں اس کے بندوق سے اس کے اوپر ہی گولی چل گئی جس سے اس کی موت ہوگئی۔اسی دوران اس کے بیٹے انکیت یادو اور ان کے تین ساتھی راجیش، سوربھ اور رام دین نے گرام پردھان جئے پرکاش سنگھ پر فائرنگ اور تیز دھار والے ہتیھار سے اس پر حملہ کرکے ان کا قتل کردیا۔
اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس ایس پی آشیش تیواری نے بتایا کہ قتل کے جرم میں ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ساتھ میں قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملزمین سے پوچھ گچھ کر دیگر معلومات حاصل کی جارہی ہے۔قتل سے متعلق شواہد کو فرانسک لیب میں جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔