گذشتہ دنوں گھر سے باہر کھیل رہے بچے کو آوارہ جانوروں نے ایک معصوم بچے کو زخمی کر دیا ۔ جب اس کو بچانے کے لیے اس کے دادا شکیل پہنچے تو انہیں بھی زخمی کر دیا ۔
ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے سبب لاک ڈاؤن سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں شہروں میں گھوم رہے آوارہ جانوروں سے بھی پریشان ہو رہے ہیں۔
یہ آوارہ جانور کسی نہ کسی فرد کو زخمی کرتے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس وقت لاک ڈاؤن میں لوگ معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہیں لیکن ان آوارہ جانوروں کی وجہ سے معاشرتی فاصلے کو متاثر کر رہے ہیں۔
جب یہ جانور بازاروں میں داخل ہوتے ہیں تو کہیں نا کہیں معاشرتی فاصلے متاثر ہوتے ہیں۔