اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بلرام پور: سلنڈر کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات منہدم - balrampur up news

بلرامپور کی گنجان آبادی کے درمیان واقع ایک گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے نہ صرف ایک شخص ہلاک ہوگیا بلکہ کئی مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

سلنڈر کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک
سلنڈر کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

By

Published : Sep 8, 2020, 7:36 AM IST

ریاست اترپردیش ضلع بلرام پور میں ایک دردناک سانحہ پیش آیا ہے جب کہ ایک سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا کہ جب کہ محمد رضا کی اہلیہ شبنم بیگم کھانا بنا رہی تھیں۔ دریں اثنا سلنڈر میں لیکج ہوا سلنڈر پھٹ گیا۔

اس گھر سے متصل ایک اکرم کے مکان میں پٹاخہ رکھا ہوا تھا، تمام پٹاخہ پھٹ گئے۔

بلرام پور: سلنڈر کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

اس کے ساتھ ہی ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کی آواز اتنی شدید تھی کہ علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

اس علاقے میں ایک گھنٹہ تک دھواں چھایا رہا۔

اس دھماکہ میں ایک درجن سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ چار گھر پوری طرح سے منہدم ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا، حالانہ کے علاقے کے مقامی رہنما اس کی تردید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بہوجن سماج پارٹی کی رہنما زیبا رضوان نے پولیس کے بیان پر نکتہ چینی کی ہے کہ باردو کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے، اور اگر دھماکہ بارود سے ہوا ہے تو سوال یہ ہے کہ رہائشی علاقے میں کس طرح یہ سب ممکن ہوسکا۔

فورینسک ٹیم کی جانب سے دھماکہ کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

پولیس کی طرف سے ابھی تک یہ بات حمتی طور پر نہیں بتائی گئی ہے کہ آیا دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ہے یا پھر باردو کی وجہ سے ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details