اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بالا گھاٹ: بچوں کو مارنے کے بعد باپ کی مبینہ خودکشی

بالاگھاٹ میں ایک باپ نے اپنے بچوں کو گلا دباکر ہلاک کرنے کے بعد خود پھانسی لگا کر ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

بچوں کو مارنے کے بعد باپ کی مبینہ خودکشی
بچوں کو مارنے کے بعد باپ کی مبینہ خودکشی

By

Published : Sep 13, 2020, 10:55 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بالا گھاٹ کے گاؤں سون گڈا چوکی میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔

یہاں ایک والد نے اپنے دو بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد ایک درخت پر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

مقامی افراد کے مطابق جب بیوی میکہ سے واپس نہیں لوٹی تو وہ اپنے تین معصوم بچوں کے ساتھ لوٹ گیا اور راستے میں جنگل میں گلا گھونٹ کردو بچوں کو ہلاک کر دیا ، اس کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

تیسرے کو بھی مارنے کی کوشش کی ، تاہم وہ زندہ بچ گیا۔

بچوں کو مارنے کے بعد باپ کی مبینہ خودکشی

یہ بھی پڑھیے: اچھی نیت سے بنائی گئی اسکیموں کے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں: مودی

دو بچوں کی موت فوری طور پر ہوگئی ، جب کہ ایک چھوٹا معصوم بچہ زندہ بچا ہے، اس کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی افراد نے اس بات اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ابھی تک خودکشی اور بچوں کے قتل کرنے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details