اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مہاسامند:کار سے ایک کروڑ 12 لاکھ روپئے برآمد، دو ملزمین گرفتار - کار سے ایک کروڑ 12 لاکھ روپئے

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع مہاسامند کے سنگھاڑا تھانہ علاقے سے پولیس نے ایک کار سے 1 کروڑ  12 لاکھ 99 ہزار روپئے ضبط کیے ہیں۔ ملزمین یہ رقم اڈیشہ سے رائے پور لے جارہے تھے۔ اب یہ معاملہ رائے پور ایس آئی ٹی کو سپرد کردیا گیا ہے۔

مہاسامند:کار سے ایک کروڑ 12 لاکھ روپئے برآمد، دو ملزمین گرفتار
مہاسامند:کار سے ایک کروڑ 12 لاکھ روپئے برآمد، دو ملزمین گرفتار

By

Published : Jun 11, 2020, 12:56 PM IST

مہاسامند ضلع کے سنگھاڑا تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک کار سے ایک کروڑ 12 لاکھ روپئے کی غیرقانونی رقم ضبط کی ہے۔ملزمین اس رقم کو کار میں چھپا کر لے جارہے تھے۔ پولیس کو مشکوک کار کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کار کی ڈکی کے اندر ایک اور ڈکی بنی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے پولیس کو شک ہوا کہ اور انہوں نے تفتیش کے دوران کروڑوں روپئے کی رقم برآمد کی۔

اطلاع کے مطابق یہ ملزمین اڈیشہ کے برگڑھ سے رائے پور کی طرف جارہے تھے۔کار میں دو لوگ سوار تھے، ان میں سے ایک شخص کی شناخت پرتیک چھابڑیا اور دوسرے کی سریندر سونا کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں کو گرفتار کر ایس آئی ٹی کو یہ معاملہ دے دیا گیا ہے۔

مہاسامند:کار سے ایک کروڑ 12 لاکھ روپئے برآمد، دو ملزمین گرفتار

مہاسامند کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرفل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ 9 جون کی رات ساڑھے 12بجے کے قریب ریہٹی کھول روڈ میں چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ کار پائی گئی۔سنگھاڑا پولیس نے کار میں منشیاتی اشیاء ہونے کا شک ظاہر کیا۔جب کار کی ڈکی کی تلاشی لی گئی۔پولیس کو ڈکی کے اندر ایک اور ڈکی نظر آئی۔جب اسے کھولا گیا تو اس میں کروڑوں روپئے رکھے ہوئے تھے۔

ملزمین کار میں غیرقانونی طریقے سے ان کروڑوں روپئے کو اڈیشہ سے رائے پور لے جارہے تھے۔

گرفتار ملزمین نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اڈیشہ سے رائے پورئے کسی کاروباری کو یہ پیسے دینے جارہے تھے۔کار میں سوار یہ دونوں شخص کروڑ روپئے کسے دینے جارہے تھے، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔تاہم مہاسامند پولیس نے یہ معاملہ ایس آئی ٹی رائے پور کے حوالے کردی ہے،

ABOUT THE AUTHOR

...view details