اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

سڑک حادثے میں ایک زخمی ایک ہلاک - کیمور سڑک حادثہ

ریاست بہار کے کیمور میں دو چچازاد بھائی ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے، جس میں ایک کی موت ہوگئی ، جب کہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔

سڑک حادثے میں ایک زخمی ایک ہلاک
سڑک حادثے میں ایک زخمی ایک ہلاک

By

Published : May 16, 2020, 11:08 PM IST

یہ حادثہ سونہن رنگ روڈ پر رونما ہوا۔

جی ٹی روڈ پر لمبا جام ہونے کے وجہ سے مزدوروں سےبھری ایک بس اندرونی راستہ کے زریعہ سہسرام کی جانب جارہی تھی۔ جس میں دونوں بھائی زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے موہنیاں سب ڈویژن ہسپتال لایا گیا۔

موٹرسائیکل پر سوار دونوں بھائی اپنے گاؤں سے پسوولی جارہے تھے ، اسی دوران رام پور گاؤں کے قریب پرمالپور کے موڑ پر ، ایک تیز رفتار مزدوروں سے بھری بس نے موٹر سائیکل سوار دونوں کو زبردست ٹکر مار دی۔

جس میں دونوں کو شدید چوٹیں آئیں۔

مقامی لوگوں کے زریعہ دونوں کو علاج کے لۓ موہنیاں انومنڈل ہسپتال لے جایا گیا۔

جہاں راستہ میں ہی ارون کی موت ہو گٸ۔جب کہ راجیش کا علاج جاری ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ہلاک شدہ لڑکا سونہن تھانہ علاقہ کے کرکلا گاؤں کے ارون مہیندر گپتا کا اکلوتا بیٹا تھا، جبکہ راجیش سریندر گپتا کا 20 سالہ بیٹا ہے۔

دونوں ضروری کام سے پسولی بازار جا رہے تھے۔

ارون اور راجیش گپتا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ دونوں آپس میں چچا زاد ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details