اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

این آئی اے نے بم دھماکہ ملزم کو گرفتار کیا - این آئی اے

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بم دھماکوں کے مطلوب شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بم دھماکوں کا ملزم گرفتار

By

Published : Aug 13, 2019, 10:52 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:17 PM IST

تھانہ آزاد نگر علاقے سے این آئی اے نے ظہیر الشیخ نامی شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر سنہ 2014 میں مغربی بنگال کے ضلع بردوان میں ہونے والے بم دھماکے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ شخص کافی وقت سے پولیس کو مطلوب تھا اور اس کا تعلق شدت پسند تنظیم جماعت مجاہدین تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

گرفتار شدہ شخص کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے ضلع ندیا سے ہے جبکہ وہ کافی وقت سے مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں روپوش تھا۔

این آئی اے نے مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک کار بھی ضبط کی ہے اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 10:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details