اندور میں جہاں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے نازک وقت میں جہاں رشتوں کی بڑی اہمیت ہے ایسے میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ اس وقت پیش آیا۔جب ایک بھتیجے نے اپنے ہی چاچا کو چاقو مار کر قتل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق ملہار گنج تھانہ علاقے میں رہنے والے ایک کنبے میں دولہن کی رخصتی کے بعد چاچا بھتیجے میں کسی بات کو لے کر بحث ہوگئی۔ بات اتنی بگڑ گئی کہ بھتیجےشاہ رخ حسین نے غصے میں اپنے چاچا اعجاز حسین پر چاقو سے حملہ کر شدید زخمی کر دیا ،جہاں اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی ۔
اس حادثے کے بعد سے شاہ رخ حسین موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے معاملہ درج کر مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور مفرور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔