ریاست کے نکسل متاثر علاقہ دھر میں نکسلیوں نے بلدیو تاتی کے اغوا کے واردات کو انجام دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق نکسلیوں نے سوموار دیر شام کو کیڈر کے رہائشی اور سابق اسسٹنٹ کانسٹبل بلدیو تاتی کا گنگا لور مارگ سے اغوا کرلیا ہے۔
چھتیس گڑھ:نکسلیوں نے سابق کانسٹبل کو اغوا کیا - چھتیس گڑھ نکسلی
ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے گنگالور مارگ سے نکسلیوں نے سابق کانسٹبل بلدیو تاتی کو اغوا کرلیا ہے۔ ضلع کے ایس پی دویناگ پٹیل نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔
![چھتیس گڑھ:نکسلیوں نے سابق کانسٹبل کو اغوا کیا کسلیوں نے سابق کانسٹبل کو اغوا کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5869411-272-5869411-1580197549996.jpg)
کسلیوں نے سابق کانسٹبل کو اغوا کیا
وہیں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ نکسلیوں نے سابق کانسٹبل کا قتل کردیا گیا ہے۔حالانکہ ابھی تک اس بات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بلدیو کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں ڈر کا ماحول ہے، وہیں بلدیو کی بیوی نے نکسلیوں سے اپنے شوہر کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بلدیو کی بیوی سرپنج عہدے کی امیدوار ہیں۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:51 AM IST