اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مظفر نگر: گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار - مظفر نگر

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی شہر کوتوالی میں پریس کانفرنس میں سی او سٹی کلدیپ کمار نے بتایا کہ سٹی پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

vehicle burglar gang
vehicle burglar gang

By

Published : Jan 10, 2021, 5:53 AM IST

مظفر نگر شہر تھانہ علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سب اسپکٹر راکیش شرما اور اُن کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران سینٹرو کار میں سوار 5 مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران ان کے پاس سے گاڑیوں کی نقلی چابیاں، کاغذات، آر سی اور آدھار کارڈز برآمد کیے۔

کلدیپ کمار، سی او سٹی

پولیس نے جب ان سے سختی سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ گاڑی چوری کرتے ہیں اور گاڑیوں کا انجن نمبر، چیسی نمبر اور نمبر پلیٹ بدل کر اپنے ساتھی مکیش جین کے ساتھ مل کر ان گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کر کے اسے دوسرے اضلاع میں فروخ کر دیتے ہیں۔

ملزمان کی نشاندہی پر شاملی بس اسٹینڈ مارکیٹ سے 1 آئسر کینٹر، 2 سینٹرو کار، 3 موٹرسائیکلیں، 3 جعلی آر سی بک، 3 جعلی آدھار کارڈ، 3 جعلی سیل لیٹر، پرانی گاڑیوں کی چابیاں، گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹوں کے ساتھ ساتھ جعلی کاغذ بنانے کے لیے استعلام کئے جانے والے کمپیوٹر اور وغیرہ بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سات ریاستوں میں برڈ فلو کے معاملے کی تصدیق

ضبط شدہ تمام گاڑیاں ضلع میں مختلف مقامات سے چوری کی گئیں۔ ملزمین کے نام لقمان عرف لوکا ولد جمشید عرف کالو (بھنواڑہ تھانہ رتنپوری ضلع مظفر نگر)، شانو عرف شان محمد ولد علی شیر(بھنواڑہ تھانہ رتن پوری ضلع مظفر نگر)، سرفراز عرف پاجی ولد توصیف(ناہری تھانہ، ضلع میرٹھ)، مکیش(تھانہ سٹی کوتوالی ضلع مظفر نگر)، غفران ولد فرقان(سوجھرو، تھانہ سٹی کوتوالی ضلع مظفر نگر)۔

ان ملزمین میں لقمان عرف لوکا تھانہ رتنپوری ایک شاطر بدمعاش ہے۔ جس کے خلاف این سی آر اور مظفر نگر کے مختلف تھانوں میں دو درجن سے زائد لوٹ مار اور گاڑیاں چوری کے مقدمات درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details