اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مظفرنگر پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا - غیر قانونی منشیات کا کاروبار

ضلع مظفرنگر کے جانسٹھ تھانہ علاقے کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چیکنگ کے دوران تصادم کے بعد پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے پولیس نے ایک ہونڈا سٹی کار، دو طمنچہ، کارتوس اور لاکھوں کی قیمت کا گانجا برآمد کیا ہے۔

muzaffarnagar police arrested five drug dealers
مظفرنگر پولیس نے پانچ منشیات فروش کو گرفتار کیا

By

Published : Feb 9, 2021, 8:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر علاقے کے جانسٹھ پولیس کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ شرپسند علاقے میں غیر قانونی منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں۔

اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے سلارپور کے چیک پوسٹ پر چیکنگ مہم چلاتے ہوئے ایک ہنڈا سٹی کار کو جب پولیس نے چیکنگ کے لیے روکنے کا اشارہ کیا تو شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے شرپسندوں کا محاصرہ کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار شرپسندوں کے قبضہ سے پولیس نے لاکھوں کی قیمت کا 80 کلوگانجا، دو غیرقانونی طمنچہ، زندہ کارتوس، ایک ہنڈا سٹی کار اور ایک کینٹر بھی برآمد کیا ہے۔

اس معاملے میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے شرپسند افراد وشاکھاپٹنم سے گانجے کی ایک بڑی کھیپ مظفر نگر میں فروخت کرنے کے ارادے سے لا رہے تھے جنہیں مخبر کی اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے گئے شرپسندوں میں سے ایک شاطر راکیش گھٹائیں بھی شامل ہے، جو ماضی میں غیر قانونی شراب اسمگلنگ کا کاروبار کرتا تھا اور یہ اس معاملے میں جیل بھی جا چکا ہے، پولیس کی سختی کی وجہ سے پکڑے گئے راکیش نے اب شراب کی اسمگلنگ چھوڑ کر گانجے کی اسمگلنگ شروع کر دی تھی جسے وقت رہتے اس کے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details