ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب ایک نوجوان کو اس کی شادی سے ایک روز قبل چند افراد نے اغوا کے بعد اس کا قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ مقتول نوجوان اور اس کے بھائی کو جمعہ کی رات 4 ہتھیاروں بردار افراد نے اغوا کرلیا تھا، بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو جنگل میں چھوڑ دیا جبکہ دوسرے کو اپنے ساتھ لے گئے۔
جس نوجوان کو بدمعاش اپنے ساتھ لے گئے تھے اس کی لاش ملنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا اور گاؤں کے لوگوں نے مظاہرہ شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نے انہیں سمجھایو اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر نگر میں تھانہ رتن پوری کے گاؤں حسین آباد بھنواڈا کے ساکن عبدالوہاب اور اس کے چھوٹے بھائی اسماعیل کو رات کے وقت گن پوائنٹ سے چار شرپسندوں نے اغوا کر لیا جبکہ کچھ دور جا کر اسماعیل کو یہ پوچھ کر رہا کر دیا تھا کہ آپ دونوں بھائیوں میں سے شادی کس کی ہے؟